ن لیگ سے ایک نشان پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا :ہمایوں اختر

ن لیگ سے ایک نشان پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا :ہمایوں اختر
ن لیگ سے ایک نشان پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا :ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ہم خیال نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں اور ملک میں عام میں عام انتخابات کا انعقاد کرایا جائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ساڑھے چار سال کے دوران موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی۔ داخلی اور خارجہ سطح پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔اس صورتحال میں عوام سے نیا ا مینڈیٹ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی تیس اور صوبائی اسمبلی کی ستر نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہوچکی ہے لیکن ایک نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید :

اسلام آباد -