ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو اضافی نشستیں 10جون تک چھوڑنے کی ہدایت

ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو اضافی نشستیں 10جون تک ...
ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو اضافی نشستیں 10جون تک چھوڑنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اضافی نشست چھوڑنے کے لئے دس جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔ الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ دس جون تک اضافی نشستیں چھوڑ کر صرف ایک نشست رکھی جائے۔ رضاکارانہ طور پر اضافی نشست نہ چھوڑنے پر قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا جس کے تحت سب سے آخر میں حاصل کی گئی نشست کارآمد رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی امیدوار نے تمام نشستیں ایک وقت میں حاصل کی ہیں تو سب سے آخر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی نشست پر امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -