روس نے امریکی کمپنیوں کو سنگین دھمکی دے دی،نیندیں اڑادیں

روس نے امریکی کمپنیوں کو سنگین دھمکی دے دی،نیندیں اڑادیں
روس نے امریکی کمپنیوں کو سنگین دھمکی دے دی،نیندیں اڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی اب نیا رخ اختیار کرگئی ہے اور امریکا کی فیس بک، گوگل اور ٹویٹر جسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو روس کی طرف سے حکم جاری کردیا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا حکومت کے حوالے کریں ورنہ ملک چھوڑ دیں۔

مزیدپڑھیں:عورتوں کو گھروں میں تالے لگا کر اور سوشل میڈیا سے دور رکھو،مسلم لیگ کے سربراہ اپنے شرمناک اقدام کے دفاع میں خواتین پر برس پڑے
روسی قوانین کے مطابق جن بلاگنگ ویب سائٹوں کو روزانہ 3 ہزار سے زائد افراد وزٹ کرتے ہیں ان کے لئے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ میڈیا کی نگرانی کرنے والے حکومتی ادارے نے اسی قانون کے تحت امریکی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوراً اپنی رجسٹریشن کروائیں اور صارفین کی معلومات حکومت کو فراہم کریں یا دوسری صورت میں روس میں کام بند کریں۔
دوسری جانب اس فیصلے پر امریکا میں سخت تنقید کی جارہی ہے اور اسے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے آزاد میڈیا پر قبضے کی کوشش کا نام دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ روسی حکام امریکی کمپنیوں کے بارے میں اکثر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور روس میں ان کمپنیوں کو امریکی جاسوسی کے آلہ کار بھی سمجھا جاتا ہے۔