ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 98لاکھ ڈالر اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 98لاکھ ڈالر اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران98لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق15مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 73 کروڑ93لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 74 کروڑ 91لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کمی سے 12 ارب 54 کروڑ99لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 12ارب 51 کروڑ17لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ80لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 18 کروڑ94لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 23 کروڑ74لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس عرصے میں کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز ریکارڈ نہیں کیے گئے۔

مزید :

کامرس -