فارک باغیوں نے یکطرفہ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

فارک باغیوں نے یکطرفہ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بگوٹا(اے پی پی)کولمبیا کے فارک باغیوں نے یکطرفہ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ فارک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم چاہتی تھی کہ اس تنازعے میں مزید شدت نہ آئے، اس لیے گزشتہ برس بیس دسمبر کو اس نے فائر بندی کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کی پریشان حال حکومت نے باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر کے اس تنظیم کو فائر بندی ختم کرنے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کولمبیا کی فوج کی طرف سے فارک باغیوں کے خلاف ایک بڑے فضائی حملے میں اس گوریلا تنظیم کے کم از کم 18 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -