’’مکس بریانی‘‘ سدرہ نور نے شاندار پرفارمنس سے سب کو مات دے دی

’’مکس بریانی‘‘ سدرہ نور نے شاندار پرفارمنس سے سب کو مات دے دی
’’مکس بریانی‘‘ سدرہ نور نے شاندار پرفارمنس سے سب کو مات دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جانے والا نیا ڈرامہ ’’مکس بریانی‘‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ’’مکس بریانی‘‘میں سدرہ نور نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو مات دے دی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عالیہ ، شمع رانا، نگار چودھری، صومیہ شہزادی، سرفراز وکی، وسیم پنوں، گڈو کمال، ندیم برال، ساقی خاں، مٹھو جی، بلال راجہ، خالد کٹورا شامل ہیں ڈرامے کے ڈائریکٹر و مصنف اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ اداکارہ شمع رانااور عالیہ نے بھی اپنے پرستاروں کے لئے اپنے گانوں کی نئی آئٹمز تیار کی ہیں اور دونوں کے درمیان رقص کا زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سدرہ نور کافی عرصے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

مزید :

کلچر -