یہودی انتہا پسندوں کاالخلیل میں نئی بستی تعمیر کرنے کا اعلان

یہودی انتہا پسندوں کاالخلیل میں نئی بستی تعمیر کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الخلیل (این این آئی)یہودی انتہا پسندوں نے اسرائیلی حکومت کی سرپرستی ،یہودی تنظیموں کے تعاون سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب نئی یہودی بستی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ یہودی کالونی العروب کیمپ اور الخلیل شہر کو ملانیوالی شاہراہ 60 پر تعمیر فلسطینیوں سے غصب کی گئی اراضی پرتعمیر کی جائیگی۔اسرائیلی عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق یہودی شدت پسند لیڈر ’اریہ کنگ‘نے ماضی میں پروٹسٹنٹ چرچ کی وقف اراضی کچھ عرصہ قبل خرید ی تھی جس پر تعمیراتی کام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حال ہی میں بیت براخا کے نام سے وہاں چھوٹی کالونی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں یہودی آباد کاورں کو بسایا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق الخلیل میں قائم کی جانیوالی نئی چھوٹی یہودی کالونی پہلے سے موجود غوش عتصیون کالونیوں کیساتھ جوڑی جائیگی۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ تعمیرات یہودی اپنے طورپرکررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اورفوج کو مطلع نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان سے تعمیرات کیلئے اجازت حاصل کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -