ریحام خان کی عمران خان کے ساتھ پاک زمبابوے میچ دیکھنے کی خواہش

ریحام خان کی عمران خان کے ساتھ پاک زمبابوے میچ دیکھنے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ پاک زمبابوے میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ ہفتے کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مصروفیات کے باعث پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلا میچ دیکھنے کی خواہش کی تکمیل نہیں ہو سکی بھی بھرپور کوشش ہے کہ وقت نکل آئے اور اسٹیڈیم میں بیٹھ کر ایک میچ ضرور دیکھیں اور امید ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہو جائیگی اور میری یہ بہت بڑی خواہش ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ سٹیڈیم میں بیٹھ کرپاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے درمیان کوئی میچ دیکھ سکوں ۔