فرانس کی فٹ بال ٹیم بیلجیئم اور البانیہ کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی

فرانس کی فٹ بال ٹیم بیلجیئم اور البانیہ کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس ( نیٹ نیوز) فرانس کی فٹ بال ٹیم آئندہ ماہ بیلجیئم اور البانیہ کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔ یہ میچز یورو 2016 کوالیفائر کا ہی حصہ ہیں تاہم فرانس کے بطور میزبان پہلے ہی کوالیفائی کر جانے کی بنا پر اس کے گروپ میچز کو دوستانہ حیثیت حاصل ہے۔ فرنچ ٹیم 7 جون کو بیلجیئم اور 13 جون کو البانیہ سے نبرد آزما ہو گی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور اس کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔