پاکستان کے معاملے میں آئی سی سی کا رویہ دوغلا ہے، خالد محمود

پاکستان کے معاملے میں آئی سی سی کا رویہ دوغلا ہے، خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ میڈیا اور پی سی بی زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان پر مبالغہ آرائی کررہا ہے۔ زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان سے ہمیں زیادہ امیدیں نہیں باندھنی چاہیءں، بگ تھری سمیت ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار نہیں ہوں گی، پاکستان کے معاملے میں آئی سی سی کا رویہ دوغلا ہے، آئی سی سی پوری طرح بگ تھری کے پنجے میں ہے،بھارت کسی صورت نہیں چاہتا کہ پاکستان کر کٹ کے میدانوں میں ترقی کر ے۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق پی سی بی سربراہ نے کہا کہ ہمارا میڈیا اور بورڈ زمبابوے ٹیم کے دورے پر مبالغہ آرائی کرکے بیرونی دنیا کو تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے تاہم یہ پیغام زیادہ موثر نہیں ہوگا۔