سڈنی تھنڈر نے شین واٹسن کی خدمات حاصل کر لیں

سڈنی تھنڈر نے شین واٹسن کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلین فرنچائز سڈنی تھنڈر نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے شین واٹسن کی خدمات حاصل کر لیں۔ واٹسن اور کلب کے درمیان تین سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ وہ مستقبل میں مائیکل ہسی کی جگہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بھی سنبھال لیں۔ 33 سالہ واٹسن جو کہ اس وقت ٹی ٹونٹی میں دنیا کے چوتھے بہترین آل راؤنڈر ہیں اس سے قبل بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ تھنڈر مضبوط کلب ہے اس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔