گلیسپی نے انگلینڈ کی کوچنگ کیلئے اینڈریو اسٹراؤس سے مذاکرات کی تصدیق دی

گلیسپی نے انگلینڈ کی کوچنگ کیلئے اینڈریو اسٹراؤس سے مذاکرات کی تصدیق دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کی کوچنگ کیلئے اینڈریواسٹراؤس سے مذاکرات کی تصدیق کردی۔ انگلینڈ کے ڈائریکٹرکرکٹ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کوچ پیٹر مورز کوبرطرف کردیا تھا۔ کیویز کیخلاف جاری سیریز میں اسسٹنٹ کوچ فاربریس ذمہ داری نبھارہے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریواسٹراؤس نے ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد کوچ پیٹر مورز کو برطرف کردیا۔
کیویز سے جاری ہوم سیریز کیلئے عارضی طور پر اسسٹنٹ کوچ فاربریس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے،جبکہ اہم ترین ایشیز سیریز سے قبل ای سی بی کونئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔