انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل آج کھیلاجائے گا

انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل آج کھیلاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولکتہ ( نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے آٹھویں آڈیشن کا فائنل آج چنائی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل آٹھویں آڈیشن کا فائنل آج چنائی سپر کنگ اور ممبئی انڈینز کے مابین ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا ۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ ممبئی انڈینز کوالیفائر ون میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز کو ہرا کر براہ راست فائنل کیلئے کولیفائی کیا جبکہ چنائی میں کوالیفائی ٹو میں رائل چیلنجز بنگلور کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم روحت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ چنائی سپر کنگ کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے ۔ چنائی سپر کنگ کو دو بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اس میں بالترتیب 2010-11ء میں ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ممبئی انڈینز واحد ٹائٹل 2013ء میں جیتا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل معرکے میں سخت مقابلے کی توقع ہے ۔