ایل ڈی اے میں 4نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کے احکامات

ایل ڈی اے میں 4نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنیخبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر نے ایل ڈی اے میں نئے بھرتی ہونے والے چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔شفیق الرحمن اور مس افنان محفوظ خان کو میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ جبکہ محمد افضل اور حافظ محمد اکرام انور کو ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات کیا گیا ہے ۔ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ میں تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ افراز اختر کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپر د کر دی گئی ہیں ۔