پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے خوف کی علامت بن چکی ہے،سعدیہ سہیل

پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے خوف کی علامت بن چکی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے جو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی بجائے اُن کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ناانصافی پر مبنی ہے جس سے پولیس کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب میں جیسے مرضی کاروائی کرے   اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 22 سالوں سے پنجاب پر مسلط مسلم لیگ (ن )پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری امن وامان کو یقینی بنانا ہے لیکن حکمرانوں نے پولیس کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔