انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ کو جاتا ہے،عبدالکریم آسی

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ کو جاتا ہے،عبدالکریم آسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 6سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،انٹر نیشنل کی بحالی کا کریڈٹ پی سی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتاہے،بہت جلد دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،پاکستان کی عوام آج بھی کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتی ہے،ایک بیان میں عبدالکریم خان نے کہا 23ہزار سے زائد شائقین کا قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے جمع ہوناایک زندہ قوم کی نشانی ہے


،زمبابوے کی ٹیم نے اچھاکھیل پیش کیا مگر شاہینوں نے بڑی کامیابی حاصل کی۔