بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ثابت ہوں گے،انجینئر یاسر

بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ثابت ہوں گے،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) بھی پیپلز پارٹی کا تسلسل ہے جس طرح پیپلزپارٹی کا ختم ہو چکی اسی طرح مسلم لیگ ن کا بھی آئندہ انتخابات میں جنازہ نکل جائے گا عوام سے ملکر آئندہ بلدیاتی انتخابا ت میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، شہباز خان، علی رضا گیلانی عرفان اعوان، عمر حسن جٹ شاہد منظور اور علی رضا گیلانی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی طرف سے گیس سیس بل کی منظوری سے صنعتوں کی تباہی اورملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔