محکمہ اوقافکے ڈپٹی ڈائریکٹر پر نوکریا ں دلوانے کے لئے رشوت لینے کا الزام

محکمہ اوقافکے ڈپٹی ڈائریکٹر پر نوکریا ں دلوانے کے لئے رشوت لینے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے خبر نگار سے) محکمہ اوقاف کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر سبزہ زار کے رہائشی سے10لاکھ روپے بٹور لئے، واپسی کے تقاضے پر متاثرہ شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تفصیلات کے مطالق این 784 سبزہ زار میں رہائش پذیر اسلم پرویز نامی شہر نے چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میاں سلیم اللہ اویسی جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر و امام/خطیب داتا دربار مسجد پر بھی مامور رہے نے بندہ کو ورغلا کر میرے تین بچوں کو نوکری دلوانے کی غرض سے 10لاکھ روپے نقد لے لئے۔جب نوکریاں نہ ملیں تو میں نے اویسی صاحب سے 10لاکھ روپے کی واپسی کا کہا تو وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ مزید برآں بندہ کو معلوم ہوا ہے کہ اویسی صاحب دو سال کی دفتری رخصت کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اس حوالے سے جب ڈپٹی ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسلم پرویز کے ذریعے میری بیوی نے پلاٹ خریدا تھا جس کی کمیشن کا 10لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے معاملہ لین دین کا ہے رشوت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔