ایل ڈی اے کا 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1152 کنال اراضی ایکوائر کرنیکا فیصلہ

ایل ڈی اے کا 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1152 کنال اراضی ایکوائر کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں تین بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار1152کنال اراضی کے حصول کے لیے لینڈ ایکو زیشن ایکٹ 1894ء کی دفعہ 5اور 5اے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے مین بلیوارڈ گلبرگ سے براستہ جیل روڈ موٹر وے تک ایلیوٹڈ ایکسپریس وے بمعہ بس سٹیشن و دیگر سہو لتوں کی تعمیر کے لیے مو ضع اچھرہ‘ مزنگ‘نواں کوٹ‘ ساندہ خورد ‘ شیراکوٹ‘ نوناریاں‘ بدرو‘ شادمان کالونی ‘ آریا نگر اور گلشن راوی ہاوسنگ سکیم میں 813کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی،کاہنہ کاچھہ میں ڈیفنس روڈ پرنجی شعبے کی شراکت سے ریلوے کراسنگ پر چا ر لین کے فلائی اوور کی تعمیر کے لئے موضع ننگڑ‘سادھوکی اور کاچھا میں واقع67کنال 9مرلے اراضی ایکوائر کی جائے گی ،فیروز پور روڈ پر گجو متہ سے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی تک نئی سڑک کی تعمیر کے لئے موضع گجومتہ اور تھہ پنجو میں 272کنا ل اراضی حاصل کی جائے گی ،لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ایل ڈی اے نے مذکورہ اراضی کے حقداروں اور دیگر افراد جن کے مفادات اس اراضی سے وابستہ ہیں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو حصول اراضی کے سلسلے میں کوئی اعتراض ہو تو وہ ان کے دفتر واقع ایل ڈی اے آفس مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤ ن میں آکر اعتراض داخل کرے ۔