الخدمت فاؤنڈیشن رمضا ن میں کفالت یتامیٰ مہم چلائے گی،عبدالشکور

الخدمت فاؤنڈیشن رمضا ن میں کفالت یتامیٰ مہم چلائے گی،عبدالشکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )رمضان مہم کے حوا لے سے الخدمت فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور ، نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، جنرل سیکرٹری شاہد اقبال ، ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس قاسم اوراسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سلیم چوہدری سمیت الخدمت کے ریجنل ذمہ داران اور مختلف شہروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے الخدمت کفالت یتامیٰ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور تیار مہم کا جائزہ لیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے اِس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں یتیم بچوں کو در پیش مسائل سمجھتے ہوئے اُن کی تعلیم ، صحت اور خوارک سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے اِس رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت کی مہم چلائے گی اور الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 10 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ٹارگٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے یتیم ہمارے بچے ہیں اور ہمیں اِن کی کفالت کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔