توانائی بحران کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں،طار ق نبیل

توانائی بحران کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں،طار ق نبیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ ن کے تاجر رہنماء طارق نبیل نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے باعث ملک میں مہنگائی کا بو ل بالا اور کاروباری سر گر میاں ماند پڑی ہے جب تک چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیئے بغیر ملک کو چلانا مشکل ہے۔حکومت چھوٹے تاجروں کے درمیاں پل کاکردار ادا کرے تاکہ تاجر برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی بحران کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے اور انہیں اپنا دوست سمجھے۔     اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔جب تک مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا اس وقت تک بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان کا رخ نہیں کریں گے۔ انھو ں نے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مزید بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی درآمد ات پر عائد تمام ڈ یوٹیاں ختم کی جائیں اور ایسے افسران کی تعیناتی کی جائے جو ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے کر ملکی ترقی میں اپنا کر دار ادا کر یں ۔