امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو لڑانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو لڑانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں،صاحبزادہ ابو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیرنے فلسطین کے مئلہ پر بیروت میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے پہلے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کامألہ بہت اہم اور بہت قدیم مسئلہ ہے اس مألہ کا حل قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمادیا کہ’’ واعتصمو ابحبل اللہ جمعیاََ ولا تفرقوا‘‘کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو فلسطین جیسے مسلمانوں کے تمام مسائل چند دنوں میں حل ہو جائیں۔لیکن امریکہ اور اسرائیل نہیں چاہتے کہ مسلمان متحدہوں اسی لئے وہ ان میں افتراق پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے ہیں تاکہ یہ متحد ہو کر فلسطین میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحد ہو جائیں تاکہ فلسطین کامألہ حل ہو جائے۔ ۔ ۔ ۔صاحبزادہ زبیر نے مفتی ا لقدس،مفتی شام ،مفتی لبنان مفتی عراق مفتی انڈونیشاء اورمفتی تیونس اور دیگر عالم اسلام کی اہم علمی شخصیات سے ملاتیں کیں اور فلسطین کے مئلہ کے حل اورمسلمانوں مین اتفاق واتحاد کے فروغ کیلئے گفتگو کی ۔انہوں نے عالم اسلام کے اہم رہنماؤں کو پاکستان میں اتحاد امت کے حوالہ سے ملی یکجہتی کونسل کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جس میں ان اہم شخصیات نے ملی یکجہتی کونسل کی کوششوں کوبہت سراہااور پاکستان میں اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کیلئے کی جانے والی کوششوں کی بہت تعریف کی ۔