بھاٹی گیٹ، تیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

بھاٹی گیٹ، تیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں تیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نوجوان کی لاش نشئی قرار دیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بھاٹی گیٹ چوک میں نامعلوم نوجوان بجلی کے کھمبے کے قریب سے گزررہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کی ننگی تاروں سے زور دار جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس گیا۔
، ایدھی ایمبولینس نے نوجوان کو میوہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے کھمبے پر چڑھ کر بینرز اتارنے کی کوشش کررہا تھا کہ ا اسے بجلی کا کرنٹ لگا اور ہلاک ہوگیا ۔

مزید :

علاقائی -