نوسربازی کے واقعات میں معمر خاتون ہلاک، تین افرادبے ہوش

نوسربازی کے واقعات میں معمر خاتون ہلاک، تین افرادبے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) شہر میں مختلف جگہوں پر نوسربازی کے واقعات میں معمر خاتون ہلاک جبکہ تین افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ پرانی انار کلی کے علاقہ میں ستر سالہ خاتون کو نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلادی جس سے وہ اچانک گرکر بے ہوش ہوگئی راہگیروں نے اسے میو ہسپتال پہنچایا مگروہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہوسکی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہونگے۔داتا دربارکی حدود میں دو افراد جبکہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں فیصل نامی نوجوان نوسربازی کا شکار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -