فیروز پور روڈ ،تیزرفتار کار نے35سالہ شخص کوشدید زخمی کردیا

فیروز پور روڈ ،تیزرفتار کار نے35سالہ شخص کوشدید زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) فیروز پور روڈ پر کار اور موٹر سا ئیکل کے تصادم میں 35سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچھرہ کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ایک تیز رفتار کار جس کو احسن نامی شخص چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل سوار انور کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے انور شدید زخمی ہو گیا اور اس کے سر پر چوٹ آئی ،راہگیروں نے اسے پکڑ کے سنبھالا اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -