کراچی سے لاہور آ کر بھتہ وصول کرنے والے ملزمان ڈیفنس سے گرفتار

کراچی سے لاہور آ کر بھتہ وصول کرنے والے ملزمان ڈیفنس سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل )سی آئی اے پولیس نے صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے بھائی سے بھتہ مانگنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان کے بڑے بھائی اسدشجاع الرحمان کو بھتہ خوروں نے ایک کروڑ روپے نہ دینے پر اغوا اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی آمیز کال کی۔ اطلاع پرایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کالز ٹریس کرکے ڈیفنس میں چھاپہ مارا اور ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے اور وہ لاہور بھتہ وصولیوں کے لیے آئے تھے۔

مزید :

علاقائی -