ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پرکارسوار تشدد کر کے فرار ہو گئے

ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پرکارسوار تشدد کر کے فرار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)راوی روڈ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پرکار سواروں نے دھاوا بول دیا اور پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر کار سوار مشتعل ہوگئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -