کالعدم تنظیم جیش محمد لاہور ڈویژن کا صدر اختر معاویہ ساندہ سے گرفتار

کالعدم تنظیم جیش محمد لاہور ڈویژن کا صدر اختر معاویہ ساندہ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل )کالعدم تنظیم جیش محمد لاہور ڈویژن کے صدر اختر معاویہ کوحساس اداروں کی مدد سے ساندہ سے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اختر معاویہ گزشتہ 3سال سے انٹیلی جنس اداروں اورپولیس کو مطلوب تھا ،گزشتہ روز ساندہ کے علاقہ میں وہ جہادی لٹریچر تقسیم کرنے کے لئے آیا ہوا تھا،جس پر پولیس نے حساس اداروں کی معاوت سے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اختر معاویہ نے شناختی کارڈ پر اصل نام کی بجائے جعلی نام لکھوا رکھاتھا اور شناختی پردرج رہائشی پتہ بھی غلط تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری میں مشکلات پیش آرہی تھیں تاہم قومی ایکشن پلان کمیٹی کے ممبران و حساس اداروں کی معاونت سے اسے گزشتہ روز ساندہ کے علاقہ میں جہادی لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کا موثر نظام قائم ہوچکا ہے اورگزشتہ چند ہفتوں سے ان رابطوں میں تیزی آئی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کے گردگھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ اختر معاویہ

مزید :

صفحہ آخر -