موسم گرم اور خشک رہے گا

موسم گرم اور خشک رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے گزشتہ روزسندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سبی، موہنجوداڑو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر 48، دادو، پڈعیڈن، روہڑی، رحیم یار خان 47، بہاولنگر، خانپور، بھکر، نور پور تھل 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -