دوسراٹی 20، پیدل سٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلئے دوسرا راستہ بھی کھول دیاگیا

دوسراٹی 20، پیدل سٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلئے دوسرا راستہ بھی کھول دیاگیا
دوسراٹی 20، پیدل سٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلئے دوسرا راستہ بھی کھول دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے دوسرے ٹی 20 ڈے اینڈ نائٹ میچ سے قبل پیدل سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے ان کے لئے دوسرا داخلی راستہ بھی کھول دیا ۔شائقین کو کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی قذافی سٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت دی گئی ۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ فیفا گیٹ سے داخل ہونے والے شائقین کو رش سے بچانے کے لئے کیا گیا ۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کو صرف فیفا گیٹ والے راستے سے سٹیڈیم میں جانے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے سخت دھوپ میں ان کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں اور شائقین کرکٹ ،بچوں اور عورتوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا احساس کرتے ہوئے پی سی بی نے شائقین کو آسانی فراہم کرتے ہوئے دوسرا راستہ بھی کھول دیا ۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور روزنامہ پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی براہ راست دکھایاجائے گا۔

مزید :

کھیل -