ایگزیکٹ معاملہ،برطانیہ نے پاکستان کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ایگزیکٹ معاملہ،برطانیہ نے پاکستان کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی
ایگزیکٹ معاملہ،برطانیہ نے پاکستان کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے کہاہے کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں اگر پاکستان نے مدد طلب کی تو تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کر نے کی پیشکش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایگزیکٹ معاملہ میں تاحال پاکستان کی جانب سے مدد کیلئے کسی قسم کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے تاہم اگر پاکستان درخواست کرتاہے تو مکمل تعاون کیا جائے گا۔
برطانوی محکمہ داخلہ کا کہناتھا کہ وہ ایگزیکٹ کی طرح کی جعلسازی اور قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان کا کہناتھاکہ برطانیہ میں 2010سے لے کر اب تک 580فراڈ کمپنیوں کو بند کیا جاچکا ہے اور مزید کمپنیوں کیخلاف کارروائی بھی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ اور امریکاسے مد د لینے کا کہا تھا جس کے بعد برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے۔