بھارت سمیت چار ممالک کا شرکت سے انکار، پاکستان میں بلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی

بھارت سمیت چار ممالک کا شرکت سے انکار، پاکستان میں بلایا جانے والا سارک ...
بھارت سمیت چار ممالک کا شرکت سے انکار، پاکستان میں بلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) بھارت سمیت چار ممالک نے یکم جون 2015ءکو پاکستان میں ہونے والے سارک انویسٹمنٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق اس سال پاکستان میں ہونا تھا جس کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے لیکن بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان اور مالدیپ نے شرکت سے انکار کردیا جس کے باعث کونسل کا کورم پورا نہیں ہوسکا اور یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لئے آٹھ سارک ممالک میں سے پانچ ممالک کی شمولیت لازمی ہوتی ہے اور اگر پانچ ممالک کی شرکت نہ ہو تو کورم پورا نہیں ہوتا اور کورم پورا کئے بغیر اجلاس نہیں ہوسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت مذکورہ ممالک نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کو جواز بنا کر اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -