لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کا نوجوان پر تشدد

لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کا نوجوان پر تشدد
لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کا نوجوان پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقہ لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان کی دھلائی، اوباش نوجوان تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرارہو گئے ۔مقامی اخبار جہان پاکستان کے مطابق کاہنہ کے علاقہ آلووالا راہ میں 4 نامعلوم نوجوان آتی جاتی خواتین پر جملے کس رہے تھے جس پر الیاس نے ان کو منع کیا جس پر اوباش نوجوانوں نے الیاس پر ٹھڈوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ لڑائی دیکھ کر علاقہ مکین اکٹھے ہونے لگے تو نامعلوم نوجوان اپنی موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو علاقہ مکینوں نے محلہ کے ایک نجی کلینک میں طبی امداد کے لئے پہنچادیا۔

مزید :

لاہور -