ریحام نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھائی بنالیا،بھٹہ خشت سے متعلق پالیسی کی حمایت کااعلان

ریحام نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھائی بنالیا،بھٹہ خشت سے متعلق ...
ریحام نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھائی بنالیا،بھٹہ خشت سے متعلق پالیسی کی حمایت کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے شہباز شریف کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے بھٹہ مزدوروں سے متعلق اُن کی تعریف کی اور کہاکہ وہ سچے دل سے پنجاب حکومت کے فیصلے کی تائید کرتی ہیں ، اسے سیاسی رنگ نہ دیاجائے ۔
ایک تقریب سے خطاب میں ریحام خان کاکہناتھاکہ شہباز شریف نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے اچھا کام کررہے ہیں، اگر وہ اس مہم کو آگے لے کر چلتے ہیںتومیں پنجاب حکومت کا مکمل ساتھ دوں گی ،بحیثیت بہن یہ التجا بھی ہوگی کہ وہ اس منصوبے کو آگے لے کر جائیں، ہمارے بہت سے بچے ہیں جو بھٹیوں میں کام کررہے ہیں باﺅنڈڈ لیبر میں ہیں اور اگر وزیراعلیٰ پنجاب یہ کرلیں گے تو یہ ایک آغازہوگا۔
سوالات کے جواب میں ریحام خان کاکہناتھاکہ وہ اصرار کرتی رہیں کہ میچ دیکھنے آئیں لیکن عمران خان آج کل جوڈیشل کمیشن میں مصروف ہیں اور اگر کچھ ٹائم ملا تو ہم کوئی نہ کوئی میچ ضروردیکھنے آئیں گے ۔

مزید :

لاہور -