پاک بھارت سیریز بھارت میں کروانے کی خبریں افواہیں ہیں : پی سی بی

پاک بھارت سیریز بھارت میں کروانے کی خبریں افواہیں ہیں : پی سی بی
پاک بھارت سیریز بھارت میں کروانے کی خبریں افواہیں ہیں : پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاک بھارت سیریز بھارت میں کروانے سے متعلق آنے والی تمام خبریں افواہیں ہیں ۔

میڈیا کو جاری بیان میں پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات یا کسی متفقہ مقام پر کھیلی جائے گی تاہم ابھی تک بھارتی بورڈ نے امارات کے علاوہ کسی متبادل مقام کی تجویز نہیں دی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ میڈیا میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ پاک بھارت سیریز بھارت میں کھیلی جائے گی جس کی کرکٹ بورڈتردید کرتا ہے ۔

مزید :

کھیل -