ریحام خان کی ضد ، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ دوسرا ٹی 20 میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے

ریحام خان کی ضد ، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ دوسرا ٹی 20 میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں ...
ریحام خان کی ضد ، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ دوسرا ٹی 20 میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  ریحام خان کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ وہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ٹی 20 میچ دیکھنا چاہتی ہیں ۔ اس ضد کے بعد عمران خان کی جانب سے سر تسلیم خم کر دیا گیا اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی ہوں گے ۔

مزید :

لاہور -