سکول وین الٹ گئی ، ڈرائیور جاں بحق ،18 بچے زخمی

سکول وین الٹ گئی ، ڈرائیور جاں بحق ،18 بچے زخمی
سکول وین الٹ گئی ، ڈرائیور جاں بحق ،18 بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پھول نگر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عارفوالہ سے لاہور پکنک کے لیے جانے والی سکول وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے قریب سکول وین کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 18 بچے زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے سکول وین عارفوالہ سے لاہور جا رہی تھی کہ وین کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث وین الٹ گئی اور حادثہ پیش آ گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید :

ساہیوال -