متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے والے ہوشیار ہو جائیں،حکومتی مہم زوروں پر

متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے والے ہوشیار ہو جائیں،حکومتی مہم زوروں پر
متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے والے ہوشیار ہو جائیں،حکومتی مہم زوروں پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دبئی میں گاڑی چلاتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب آپ کو اس کے ٹائر نئے رکھنے پڑیں گے ورنہ 200درہم جرمانہ اور گاڑی کی قرقی الگ سے۔

مزیدپڑھیں:روس نے امیرکی کمپنیوں کو سنگین دھمکی دے دی،نیندیں اڑا دیں
 چیف العین ٹریفک سیکشن میجرصلاح عبداللہ الحمیری کا کہنا ہے کہ ٹریفک اینڈ پٹرول ڈائریکٹوریٹ العین نے رواں سال پرانے ٹائروں والی 5176گاڑیاں ضبط کی ہیں۔پرانے ٹائروں کی وجہ سے پکڑی گئی گاڑیوں کے مالکان کو 200درہم جرمانہ کیا جا ئے گا اور ان کی گاڑیاں 7دن کے لیے ضبط کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد گاڑی مالکان میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ٹائروقت پر تبدیل کروائیں کیونکہ پرانے ٹائر حادثات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، خاص طور پر گرمی میں ٹائر پھٹنے سے حادثات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے گاڑی مالکان کو تنبیہہ کی کہ گھٹیا معیار کے ٹائر ہرگز استعمال نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -