بلآخر چین نے کرپشن کاتوڑ ڈھونڈ نکالا،انتہائی دلچسپ اور منفرد منصوبہ متعارف کروا دیا

بلآخر چین نے کرپشن کاتوڑ ڈھونڈ نکالا،انتہائی دلچسپ اور منفرد منصوبہ متعارف ...
بلآخر چین نے کرپشن کاتوڑ ڈھونڈ نکالا،انتہائی دلچسپ اور منفرد منصوبہ متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکام نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایک انوکھا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔اس کے تحت تجرباتی طور پر 50 سے زائد سرکاری افسران کی بیگمات کو رشوت کے خاتمے کے لیے فوجی وردیاں پہنا کر تربیت دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبے روئی جن کی حکومت کی طرف سے گزشتہ ہفتے سرکاری افسروں کی بیگمات کے لیے رشوت سے آگاہی اور خاتمے کی کاوشوں کے متعلق ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جہاں ان خواتین نے فوجی وردیاں پہنیں۔ خواتین کی ٹریننگ کا مقصداس حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا کہ سرکاری افسروں کی بیویاں کس طرح رشوت کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتی ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری رشوت کے خاتمے کی مہم میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:جعلی ڈگریوں کے بعد جعلی ڈاکٹر بھی آ گیا،کیا کیا کہہ کر لوگوں سے پیسے بٹورتا رہاجان کر آپ کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے

اس ورکشاپ کے دوران ان خواتین کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور انقلاب چین سے وابستہ اہم تاریخی مقامات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ بظاہر اس کا مقصد یہ نظر آتا ہے کہ سرکاری افسران کے اہل خانہ کو چین کے تاریخی پس منظر سے روشناس کروایا جائے اور یہ یاد دلوایا جائے کہ کمیونسٹ پارٹی کا بنیادی مقصد سرمایہ کمانا نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود ہے۔چینی حکومت کو توقع ہے کہ سرکاری افسران کی بیگمات اپنے شوہروں کو سیدھے راستے پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -