مختار احمد شاندار بیٹنگ پر مین آف دی سیریز قرار

مختار احمد شاندار بیٹنگ پر مین آف دی سیریز قرار
مختار احمد شاندار بیٹنگ پر مین آف دی سیریز قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں جہاں پاکستانی ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں سراہا جا تا ہے وہاں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بیٹسمین مختار احمد نے دنیا کے باؤلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مختار احمد نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20سیریزکے دونوں میچوں میں شاندارففٹیاں سکور کیں جس پر انہیں میں آف دی سیریزقرار دیا گیا۔پہلے ٹی 20میچ میں مختاراحمد نے 83رنز سکور کئے تھے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا اور دوسرے ٹی 20میں بھی اس نوجوان نے62رنز سکور کیے جس پر اسے میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مختار احمد نے مین آف دی سیریز قرار دئے جانے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں دباؤ تھا مگر پھر بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کرکٹ تیز ہو چکی ہے اس لیے میں بھی تیز کرکٹ کھیلنے کا عادی ہوں ۔

مزید :

کھیل -