ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان ہو گیا

ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان ہو گیا
ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز مین فتح کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شعیب ملک بھی ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سکواڈ میں اظہر علی (کپتان) ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شعیب ملک ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، محمد سمیع ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، انور علی ، سرفراز احمد ، حماد اعظم ، حماد وسیم اور جنید خان شامل ہیں ۔ 2 ٹی 20 میچز کے بعد پاکستان زمبابوے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گا جبکہ پہلا ون ڈے میچ 26 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -