سپریم کورٹ نے چکوال، کھیوڑہ رینج میں مائننگ لیز کی توسیع روک دی

سپریم کورٹ نے چکوال، کھیوڑہ رینج میں مائننگ لیز کی توسیع روک دی
سپریم کورٹ نے چکوال، کھیوڑہ رینج میں مائننگ لیز کی توسیع روک دی

  

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو چکوال کھیوڑہ رینج میں نئے لائسنسز کے اجراءاور مائیننگ لیز کے معاہدوں میں توسیع دینے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چکوال کھیوڑہ سالٹ رینج کے موجودہ نقشوں کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے ہیں کہ مائیننگ (کان کنی)کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور یہ ہماری قوم و بچوں کا اثاثہ ہے۔ علم ہے کہ پابندی کے باوجود چکوال کھیوڑہ رینج میں مائیننگ جا ری ہے، کمپنیوں کی لیز میں توسیع کے بغیر بھی مائیننگ ہو رہی ہے، بیان حلفی دیئے جائیں گے کہ مائیننگ سے آبی چشموں کا پانی آلودہ نہیں ہو رہا، بیان حلفی جھوٹا دینے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، اس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چکوال کھیوڑہ رینج میں مائیننگ نہیں ہو رہی جبکہ مائیننگ کمپنی کے وکیل نے استدعا کی کہ مائیننگ کے لیے لیز معاہدوں میں توسیع کی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -