اوباما انتظامیہ نے پاکستانی امداد مشروط کرنے کی مخالفت کر دی

اوباما انتظامیہ نے پاکستانی امداد مشروط کرنے کی مخالفت کر دی
اوباما انتظامیہ نے پاکستانی امداد مشروط کرنے کی مخالفت کر دی

  

واشنگٹن (آئی این پی) اوباما انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد کو مشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور وعدے پورے نہ کرنے پر پاکستان کو 450 ملین ڈالر کی امداد روکنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے قانون سازوں کے نقطہ نظر کا جائزہ لیا گیا ہے ،ایوان میں اس بل پر رواں ہفتے کے آخر میں ووٹنگ کا امکان ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -