میسی سے متاثر شعیب ملک اپنے ایک ’امیر‘ شائع بچے کو سامنے لے آئے

میسی سے متاثر شعیب ملک اپنے ایک ’امیر‘ شائع بچے کو سامنے لے آئے
میسی سے متاثر شعیب ملک اپنے ایک ’امیر‘ شائع بچے کو سامنے لے آئے

  

کراچی(ویب ڈیسک) لیونل میسی کے فین پلاسٹک شرٹ بوائے سے متاثر آل راﺅنڈر شعیب ملک اپنے ایک ’امیر‘ شائق بچے کو سامنے لے آئے۔قومی کرکٹر نے خود ہی اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں ایک بچے نے گرین کٹ زیب تن کررکھی جس کی شرٹ پر ہاتھ سے شعیب ملک اور نیچے 10 نمبر لکھا ہوا ہے، درحقیقت یہ شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہے۔ شعیب ملک نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ مجھے اپنے اس چھوٹے شائق بچے کی تلاش ہے تاکہ میں اس کو اپنی کٹ شرٹ دے سکوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بچے نے مہنگے فٹبال شوز پہن رکھے ہیں، ٹیپ بال کے سامنے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے وہ گلوز بھی پہنے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل غربت کے شکار ایک افغان بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مشہور ہوئی تھی جس میں اس نے پلاسٹک بیگ کو شرٹ کی طرح پہنا ہوا اور اس پر میسی لکھا تھا۔ بعد میں سپر اسٹار فٹبالر نے اس بچے کو اپنی شرٹ اور دیگر تحائف بھیجے تھے، بچے کے والدین کو دھمکیاں ملنے کی وجہ سے پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -