غلط ڈرائیونگ پر ادیتی راﺅ حیدری کا چالان
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری کو اس وقت سخت ہذیمت کا سامنا کرنا پڑا جب غلط ڈرائیونگ پر پولیس اہلکار نے نہ صرف ادیتی رائو کی گاڑی کا چالان کردیا بلکہ انھیں پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔واقعہ نائیڈا کے علاقے میں پیش آیا۔ادیتی رائو کے ڈرائیور نے شارٹ کٹ کے چکر میں گاڑی ون وے سے نکالنے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے انھیں روک لیا اور لائیسنس طلب کیا۔وہاں جمع ہوجانے والے لوگوں نے ادیتی رائو کو پہچان لیا اور اہلکار کو کہا کہ وہ اداکارہ کو جانے دے لیکن اہلکار نے کہا کہ وہ انھیں نہیں پہچانتا اس لیے 700روپے کا چالان تو انھیں بھرنا ہی پڑے گا۔بے چاری ادیتی رائو کی جان چالان کٹوانے پر ہی چھوٹی۔