جی پی ایس پر اندھا اعتماد، خاتون ڈرائیور ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جان کے لالے پڑے گئے

جی پی ایس پر اندھا اعتماد، خاتون ڈرائیور ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جان کے لالے پڑے ...
جی پی ایس پر اندھا اعتماد، خاتون ڈرائیور ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جان کے لالے پڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان اپنے ہر کام کو آسان بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور ہر کام کی انجام دہی کیلئے اس کا استعمال بھی تقریباً ناگزیر ہو چکا ہے۔ جی پی ایس بھی جدید ٹیکنالوجی کی ایک ایسی مثال ہے جو بڑی تیزی سے دنیا میں پھیلی ہے اور لوگ سفر کے دوران صحیح راستے کے تعین کیلئے اس کا استعمال کرتے ہیں اور یقینا آپ بھی اس ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوں گے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
کینیڈا کی ایک خاتون نے بھی سفر کے دوران راستے کی رہنمائی کیلئے جی پی ایس کے استعمال کا سوچا اور اس پر ایسا اندھا اعتماد کیا کہ بالآخر اس کے سفر کا اختتام اونٹاریو میں واقع ایک یخ بستہ پانی کی جھیل میں ہوا۔ خوشی قسمتی سے خاتون کو جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ کہاں پہنچ گئی ہے اور اس وہ وقت پر ہی گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ حیرت انگیز طور پر اسے کوئی چوٹ بھی نہ پہنچی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ حالیہ سالوں میں جی پی ایس ٹیکنالوجی پر اندھا اعتماد کرنے والے غیر حاضر دماغ ڈرائیور بڑی انوکھی ، دلچسپ اور بعض اوقات بڑی اندوہناک صورتحال سے دوچار ہو جاتے ہیں اور ایک ایسا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے جس دوران ایک شخص نے گاڑی کو گھر میں اندر ہی گھسا دیا تھا تاہم اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ بھی روزمرہ سفر کے دوران جی پی ایس کا استعمال کرتے ہیں تو اس پر انحصار کرنا کچھ غلط نہیں لیکن اندھا اعتماد آپ کو بھی دلچسپ اور پریشان کن صورتحال سے دوچار کر سکتا ہے۔ اس لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کیساتھ ساتھ اپنے دماغ کا استعمال بھی کریں تاکہ جہاں ٹیکنالوجی فیل ہو جائے وہاں آپ کا دماغ آپ کو مشکل سے بچانے کے کام آ سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -