کانپور کے ہوٹل نے شاہ رخ خان کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا

کانپور کے ہوٹل نے شاہ رخ خان کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا
کانپور کے ہوٹل نے شاہ رخ خان کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان گجر ات لائنز کے خلاف میچ میں شائد اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی نہ کر سکیں کیونکہ کانپور کے ہوٹل نے انہیں کمرہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے کانپور کے ہوٹل ”لینڈ مارک“ میں کمرے بک کرانا چاہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم کیلئے کم از کم 8 کمروں کی ضرورت ہے لیکن ہوٹل منیجر وکاس ملہوترا نے ان کے پرسنل اسسٹنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ہوٹل کے تمام کمرے بک ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
رپورٹ کے مطابق ”لینڈ مارک“ ہوٹل کانپور کا واحد فائیو سٹار ہوٹل ہے جسے پہلے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے بک کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے آخری دو لیگ میچ کانپور کے گرین پارک میں کھیلے جانے ہیں۔

مزید :

تفریح -