آئی پی ایل میں عدم شرکت ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے: مکی آرتھر

آئی پی ایل میں عدم شرکت ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی ایک ...
آئی پی ایل میں عدم شرکت ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے: مکی آرتھر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نہ کھیلنا پاکستان ٹیم کی حالیہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بدترین کارکردگی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے دنیا بھر میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹس کو سراہا اور کہا کہ ان کی وجہ سے کھلاڑی ٹی 20 فارمیٹ میں زبردست تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل میں عدم شرکت کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت نقصان ہوا۔ 48 سالہ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ”آپ فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور میرے خیال سے یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی درست ہے کہ آئی پی ایل میں نہ کھیلنے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 میں کارکردگی پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں“۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 2008ءکے ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑی تمام 8 ٹیموں میں اہم کھلاڑی کی حیثیت رکھتے تھے لیکن اسی سال ممبئی میں ہونے والے حملوں کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سال 2010ءمیں بہت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بولی کے مرحلے میں تو شامل کیا گیا لیکن انہیں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہیں گیا تھا۔ ایک جانب پاکستانی کھلاڑیوں آئی پی ایل میں نہیں کھیل رہے لیکن دوسری جانب سابق پاکستانی کھلاڑی کمنٹری، ایمپائرنگ اور کوچنگ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -