ہر ضلع میں گراؤنڈ، کوئٹہ میں ایک سال کے اندر کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے : شہریار خان

ہر ضلع میں گراؤنڈ، کوئٹہ میں ایک سال کے اندر کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے : ...
ہر ضلع میں گراؤنڈ، کوئٹہ میں ایک سال کے اندر کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے : شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران ہر ضلع میں کرکٹ گراؤنڈ بنائیں گے۔ کوئٹہ میں ایک سال کے اندر کرکٹ اکیڈمی قائم کردی جائے گی جبکہ ملتان اور کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر جاری ہے، مدثر نذر کو نیشنل اکیڈمی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے لیکن وہ صرف لاہور کی نہیں بلکہ ملک بھر کی کرکٹ اکیڈمیز کو دیکھیں گے۔
کوئٹہ میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے لگائے گئے کیمپ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹ لائیں گے انڈر 19 کی ٹیم سے مل کر بہت پریشان ہوں کیونکہ 99 فیصد بچوں نے کہا کہ ہم نے گلیوں میں کرکٹ سیکھی ہے بچے سکول نہیں جاتے مگر تعلیم ضروری ہے۔ آئندہ پڑھے لکھے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے اس وقت قومی ٹیم میں مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی گریجوایٹ نہیں ہے۔غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں کوشش ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں کوئٹہ میں آکر کھیلیں۔
انہون نے کہا کہ بلوچستان کو کرکٹ سے باہر رکھا گیا ہے اس لیے یہاں آیا ہوں ، سلیکشن کمیٹی کے ممبران بڑھانے کیلئے بات کرنی ہوگی اور اس میں بلوچستان کے ارکان بھی شامل کیے جائیں گے تمام پروگرامز میں بلوچستان کا حصہ ہوگا ہر چیز پی سی بی پر نہ ڈالیں کچھ کام ایسوسی ایشن بھی کرے۔

مزید :

کھیل -