حجاب پر پابندی کیخلاف نرسوں کا احتجاج جاری

حجاب پر پابندی کیخلاف نرسوں کا احتجاج جاری
حجاب پر پابندی کیخلاف نرسوں کا احتجاج جاری

  

ملتان (ویب ڈیسک) نشتر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے حجاب پر پابندی اور ناروا رویہ کے خلاف نرسوں کا تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی، کچہری چوک پر چار گھنٹے دھرنا، ٹریفک جام۔ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ حجاب میں ڈیوٹی پر آنے والی نرسوں سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتی ہے اور ان کے حجاب قینچی سے کاٹ دیتی ہے یا اتار کر پھینک دیتی ہیں اور حجاب کرنے کی سزا یہ دیتی ہیں کہ ہماری غیر حاضریاں لگوا کر ہماری تنخواہیں کٹوادیتی ہیں اور برملا کہتی ہیں کہ ہسپتال میں حجاب پہن کر ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہمیں حجاب کرنے کی اجازت دیتا ہے اور کوئی بھی ہمیں حجاب کرنے سے منع نہیں کرسکتا۔

مزید :

ملتان -